بالی ووڈ انڈسٹری میں 2024ء کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
’انڈیا فوربز‘ کی جانب سے 2024ء میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اسٹار کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
’انڈیا فوربز‘ کی اس فہرست کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے اس فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے جبکہ دوسرے خان، مسٹر پرفیکشنسٹ اس فہرست کے چوتھے اور تیسرے خان یعنی کے سلمان خان اس فہرست کے چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔
اس فہرست میں بالی ووڈ کے اداکاروں سے زیادہ نام بھارت کی دیگر ریاستوں کے فنکاروں کے شامل ہیں جن کا تعلق تیگلو، تامل انڈسٹری سے ہے۔
انڈیا فوربز کے مطابق شاہ رُخ خان ایک فلم کا کم از 150 سے 250 کروڑ کے درمیان معاوضہ لیتے ہیں۔
اسی طرح تامل سینما سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار رجنی کانت دوسرے نمبر پر موجود ہیں جو فی فلم 115 سے 270 کروڑ تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی تامل سینما کے اداکار و پلے بیک سنگھ جوزف ویجے براجمان ہیں جو ایک فلم کا کم سے کم 130 سے 250 کے درمیان معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اس فہرست کے پانچویں نمبر پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو ایک فلم کا 100 کروڑ سے 275 معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اس فہرست کے چھٹے نمبر پر اداکار سلمان خان موجود ہیں جو کہ ایک فلم کے معاوضے کے طور پر 100 سے 150 کروڑ تک وصول کرتے ہیں۔
انڈیا فوربز کی اس فہرست میں پرابھاس چھوتھے، کمل ہاسن ساتویں، الو ارجن آٹھویں، اکشے کمار نویں جبکہ اجیتھ کمار دسویں نمبر پر موجود ہیں۔