باخبر سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمیدکا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں۔ باخبر سیکیورٹی ذرائع کا بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہےبتانےوالاکہ فیض حمیدکاٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگایانہیں ، بانی پی ٹی آئی کااس معاملےمیں ٹرائل ہواتوتسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ ٹرائل اوپن ہوا تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ بانی پی ٹی آئی کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے سابق آئی ایس آئی چیف کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں، اسی لیےاوپن ٹرائل کا کہہ رہاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھےپتہ ہےمیری گرفتاری کاآرڈرکس نےدیا، میرافیض حمیدسےتب تک ہی رابطہ تھاجب تک ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔