بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کے نظر میں دھیلے کی وقعت نہیں: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر اس طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری ن لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی باری ہوگی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا یہ اصولی فیصلہ نہیں، بے اصولی فیصلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح سیاسی پارٹیوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو اگلی باری ن لیگ کی ہوگی، ن لیگ پر پابندی کے بعد اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کے نظر میں دھیلے کی وقعت نہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مشرف کے جہاز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس وقت پرویز مشرف کے جہاز کو کہا گیا کہ بھارت میں جاکر لینڈ کریں۔ آج آپ اسی نواز شریف کو لے کر چل رہے ہیں، ان کی فارم 47 کی حکومت بنادی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کا واقعہ جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیب پر چڑھ دوڑیں۔ 9 مئی کو جس طرح بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا وہ بھی سارا ڈرامہ کیا گیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے کہ میں نہ رہا تو ملک کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپریم کورٹ کو کہا کہ آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ 11 ججوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ رؤف حسن کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کوئی تعلق نہیں وہ انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔ تنخواہ ٹھیک ہے اگر رؤف حسن لیتے ہیں تو بطور انفارمیشن سیکریٹری لیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ رؤف حسن کی ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ کا مجھے نہیں پتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں