راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا ، جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے معاملے پر سیکورٹی اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔
سیکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے ملازمین میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حراست میں لئے گئے ملازمین میں ایک سویپر، دو لیڈی وارڈز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں۔
ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لئے گئے ہیں، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے مابین پیغام رسانی کرتے تھے۔
ملازمین کو پہلے سے حراست میں ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ بلال سے تفتیش کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
حراست میں لئے گئے ملازمین سے سیکورٹی اداروں کی تفتیش جاری ہے اور اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔