’بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیلی بربریت قرار دیا ہے‘:عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بانی تحریک انصاف نے اسرائیل کی بربریت قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز بالکل بوگس اور بھونڈے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بانی پی ٹی آئی کا کیس سننا چاہیے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ یاسمین راشد علیل ہیں جب کہ عالیہ حمزہ کو مزید جھوٹے کیسز میں شامل کرنے کا عمل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں صرف 3 اہلکاروں کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ کیسز کا دارومدار اس بات پر ہے کہ پولیس کے 3 اہلکاروں نے بھیس بدل کر سازش سنی۔

اپنا تبصرہ لکھیں