بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی احتجاج کی کال کا اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی احتجاج کی کال کا اعتراف نہیں کیا۔اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کی سطح پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ اگر پولیس کے معاملے میں کسی اور ادارے نے مداخلت کی تو پھر احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چاہیے۔سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر چلنے والی باتیں لغو ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں لیکن جب ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر نے ان سے کہا کہ ہمارے رپورٹر وہاں موجود تھے تو ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بات کی ہے، بہرحال ہم اس بات کی تردید کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں