’بانی پی ٹی آئی پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے‘:علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی کو جیل سے نکلنے نہیں دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دے رہی، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا گیا، یہ لوگ چاہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں انہیں جلد از جلد سزا دے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے ہمارے گھر کے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، تین لوگوں سے زیادہ کسی کو ان سے نہیں ملنے دیا جارہا، آج بھی متعدد رہنما باہر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 8 ستمبر کے جلسے سے خوفزدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں 8 ستمبر کی کال پر عوام آئیں گے۔

اس سے قبل علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتی ہوں ، کئی بار بتا چکی ہوں ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، ہم پاگل ہیں کیا جوسیاست میں آئیں، ہمارے پاس زندگی میں اتنا وقت نہیں کہ سیاست میں آئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں