بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ ہوگا:حماد اظہر

صوابی: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک اگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ ہوگا۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج بانی ٹی آئی کے ہزاروں چاہنے والے صوابی میں موجود ہیں، میں آج سے منظرعام پر آنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے پرامن احتجاج کو لیڈ کروں گا اگر گرفتار ہوجاؤں اور تشدد کرکے کوئی بیان دلوایا جائے تو اس پر یقین نہ کرنا۔حماد اظہر نے کہا کہ مجھ پر 53 ایف آئی آرز ہیں، ایک سال سے گھر والوں سے نہیں ملا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈمی حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی بڑھادی، انہیں ہم پر مسلط کردیا گیا ہے، یہ ڈمی حکمران اپنے حلقوں میں تیسرے، چوتھے نمبر پر تھےانہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی سیٹ جعلی ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسد قیصر ، میاں حماد اظہر , فرخ جاوید مون اور حافظ ذیشان رشید اسٹیج پر موجودرہے.حافظ ذیشان رشیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ اپنے لیڈر کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرسکیں اور ان کے حق میں آواز بلند کریں۔”حافظ ذیشان رشیدنےاس بات کااعادہ کیا کہ “یہ جلسے ہماری طاقت کا مظہر ہیں اور ہم اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ہماری یکجہتی اور ہمارے لیڈر کی جدو جہد ہی ہمیں کامیابی کی طرف لے جائے گی۔
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کی خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہو اُس دور میں جینا لازم ہے
ہمیں متحد رہنا ہوگا اور اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا تاکہ انصاف اور جمہوریت کی فتح ہو۔”یہ جلسے عزم اور اتحاد کا مظہر ہیں اور ہم سب نےاپنے محبوب لیڈرعمران خان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ وہ پارٹی ہے جو عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈال رہی ہے، ہمیں ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا، مراد سعید بھی روپوش ہیں، ہم آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عمر ایوب نے کارکنان سے کہا کہ جب بانی کی کال آئے گی آپ نے اس پر لبیک کہنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کو فوری رہا کرو۔تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ دوسرا مطالبہ ہے ہمارا جو مینڈیٹ 8 فروری کو چھینا گیا وہ واپس کرو، ہمارے نشان کو چھین لیا گیا، میں نے جوتے کے نشان پر الیکشن لڑا، حلقے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے 2 لاکھ ووٹ دیکر مجھے اسمبلی میں بھیجا۔زین قریشی نے کہا کہ میں آج قیدی نمبر 805 شاہ محمودقریشی کی جانب سے پیش ہوا ہوں، شاہ محمود قریشی سے ملا تو انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر آرہا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو کہنا بانی نے جو تحریک چلائی ہے اس میں ساتھ دیں۔زین قریشی نے بتایا کہ شاہ محمود نے کہا کہ میں جب باہرنکلوں گا تو بانی کے وژن کا دفاع کرونگا، پنجاب میں اگر جلسے کرنے کی اجازت دی جائے تو ہر ضلع میں ایسے جلسے ہونگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں