بانی پی ٹی آئی کی منظوری، شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کر دی جو 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نوٹیفکیشن میں شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں