بانی کی صحت ٹھیک ہے، ہمیں پوری رسائی دی گئی:سلمان صفدر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وکلا کو ان تک مکمل رسائی فراہم کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ وہ تقریباً تین گھنٹے بانی چیئرمین کے ساتھ رہے ہیں، جس سے واضح ہے کہ ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں، تاہم اس معاملے پر تفصیلی مؤقف سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہی سامنے لائیں گے۔