وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 ء میں نئی کاروں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں ٹویوٹا یارس جیسی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کی توقع ہے۔
اس تجویز کے مطابق، 850cc سے 2000cc تک کے انجن والی گاڑیوں پر مزید ٹیکس لگایا جائے گا۔
مختلف ویرائنٹس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ:
ٹویوٹا یارس کے مختلف ویرائنٹس کی موجودہ قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے لے کر 63 لاکھ 19 ہزار روپے تک ہے۔ اگر ٹیکس کی 2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوتا ہے، تو مختلف ویرائنٹس کی قیمتوں میں مندرجہ ذیل اضافہ متوقع ہے.
• بیسک ویرائنٹ: 39,580 روپے
• ٹاپ ویرائنٹ: 76,380 روپے