منامہ (بحرینی وزارت داخلہ)بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے شبہے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد پر ایران کی پاسداران انقلاب کیلئے حساس معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افراد کی عمریں 25 سے 39 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایرانی انقلابی گارڈز کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد نے بحرین کے کئی اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور جغرافیائی کوآرڈینیٹس حاصل کیے، جن میں ہوٹل اور دیگر اہم عمارتیں شامل تھیں، اور یہ معلومات ایرانی فورسز کو بھیجی گئیں تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنانے میں مدد مل سکے۔بحرین حکومت نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سلامتی کے تحفظ اور ممکنہ خطرات کے سدباب کیلئےکی گئی ہے۔

