بحرین کے قصبے معمیر میں تیل تنصیب نشانہ، دبئی میں جنگی سائرن

منامہ/دبئی ( بحرینی وزارت داخلہ) بحرین کے قصبے معمیر میں ایک تیل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی نگرانی اور کارروائی متعلقہ حکام کر رہے ہیں۔دبئی میں دفاعی نظام نے متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کی کوشش کی، جبکہ ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے.

شہریوں کو موبائل فونز کے ذریعے الرٹس بھیجے گئے جن میں انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ادھر لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لبنان میں پیر سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 102 افراد شہید اور 638 زخمی ہو چکے ہیں۔