برازیل : 62 افراد کو کاسکاویل سے ساؤ پالولے کرجانے والا ATRمسافر طیارہ گر کر تباہ

جمعہ کے روز برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے تصدیق کی ہے کہ ایک مسافر طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے، ساؤ پالو کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیاہے۔صدر نے مزید کہا کہ “ایسا لگتا ہے” کہ پرواز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جمعہ کے روز ایئرلائن ووپاس نے ایک بیان میں کہا، “ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ حادثہ کیسے پیش آیا یا طیارے میں سوار لوگوں کی موجودہ حالت کیا ہے۔طیارہ پرواز 2283برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا۔

جیو لوکیشن کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ طیارہ ونہیڈو، برازیل کے ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ برازیل کی سول ڈیفنس نے کہا کہ طیارہ متعدد گھروں سے ٹکرا گیا۔ڈرامائی سوشل میڈیا ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو رہا ہے اور پھر آسمان میں ایک گہرے دھوئیں کا بادل اٹھتا دکھائی دے رہا ہے.
ریکارڈز کے مطابق برازیل کے ونہیڈو کے قریب تباہ ہونے والی ووپاس لائنہاس ایریاس کی پرواز 2010 میں تیار کی گئی تھی اور ایئرلائن نے اسے ستمبر 2022 میں خریدا تھا، برازیلین ایئروناٹیکل رجسٹری کے رجسٹریشن ڈیٹا نے اس کی تصدیق کا ہے۔یہ طیارہ 68 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں 73 سیٹیں ہیں، اور اسے چلانے کے لیے کم از کم دو عملے کے ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طیارے کو “ایئر ٹیکسی کے لیے آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔” لیکن اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیصلہ کیوں یا کب کیا گیا تھا۔
اے ٹی آر، جو کہ طیارہ ساز کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے بارے میں آگاہ ہے اور تحقیقات میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ اے ٹی آر کاموقف سامنے آیا ہے کہ ونہیڈو، برازیل میں ایک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اے ٹی آر 72-500 شامل ہے۔ ہماری پہلی سوچیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس واقعے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اے ٹی آر کے ماہرین تحقیقات کے لیے پوری طرح متحرک ہیں،”۔

اپنا تبصرہ لکھیں