برامپٹن (نمائندہ خصوصی)کینیڈا کی رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو نے کینیڈا اسٹوڈنٹ لون فارگیونیس پروگرام میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت اب مزید 10 اہم پیشہ ور شعبوں کو اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس توسیع کا مقصد نوجوان پیشہ ور افراد کو اپنے کیریئر کے آغاز میں مالی دباؤ سے نجات دلانا اور دیہی و دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
سونیا سدھو کا کہنا ہے کہ قرض معافی کے دائرہ کار کو مزید ضروری شعبوں تک بڑھا کر مالی رکاوٹیں کم کی جا رہی ہیں، تاکہ کم سہولیات والے علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کو بہتر صحت، تعلیم اور سماجی خدمات میسر آ سکیں۔
نئے شامل کیے گئے شعبوں میں ڈینٹسٹ، ڈینٹل ہائجینسٹ، ابتدائی بچپن کے اساتذہ، دایائیں، پرسنل سپورٹ ورکرز، فارماسسٹ، فزیوتھراپسٹ، ماہرِ نفسیات، سوشل ورکرز اور اساتذہ شامل ہیں، جبکہ اس سے قبل نرسنگ اور طبی شعبے پہلے ہی اس پروگرام کا حصہ تھے۔حکام کے مطابق اس توسیع کے نتیجے میں آئندہ سال 2 ہزار 800 سے زائد اضافی پیشہ ور افراد کو ان شعبوں کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

