برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)برامپٹن شہر نے رہائشی عمارتوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کی رہائش روکنے کیلئے بائی لا میں ترمیم کر دی گئی. برامپٹن شہر نے اپنی پراپرٹی اسٹینڈرڈز بائی لا 165-2022 میں ترمیم کی ہے تاکہ رہائشی عمارتوں میں حد سے زیادہ افراد کے رہنے کی روک تھام کی جا سکے اور محفوظ رہائش کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ ترامیم 22 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پر لاگو ہوں گی۔
بیڈروم کے کم از کم رقبے کیلئے نئے اصول وضع کئے گئے ہیں.اگر کسی بیڈروم میں تین بالغ افراد رہتے ہیں، تو اس کا کم از کم کل رقبہ 14 مربع میٹر (تقریباً 150 مربع فٹ) ہونا لازمی ہے۔اگر کسی بیڈروم میں چار یا اس سے زیادہ بالغ افراد رہتے ہیں، تو فی فرد کم از کم 7 مربع میٹر (تقریباً 75 مربع فٹ) جگہ ضروری ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں نافذہونگی.
پہلی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر500ڈالرہی جرمانہ ہوگاجس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی.دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر750ڈالرجرمانہ کیاجائیگا.بار بار خلاف ورزی کی صورت میں 1000ڈالر جرمانہ عائدہوگا.دیگر کمروں کو بغیر اجازت بیڈروم میں تبدیل کرنا ممنوع ہوگا۔
یہ ترامیم ہر قسم کے رہائشی مکانات، کنڈومینیمز اور اپارٹمنٹس پر لاگو ہوں گی، چاہے وہ مالک کے زیرِ استعمال ہوں یا کرائے پر دیے گئے ہوں۔یہ قانون سازی کمیونٹی کی شکایات کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ رہائشیوں کو بہتر اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے برامپٹن شہر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:brampton.ca

