برامپٹن:سائٹ الٹر یشن بائی لا میں ترمیم،صوبائی قواعد پر عمل درآمد مزید مؤثر

برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) تعمیراتی مقامات اور کھدائی کی سرگرمیوں کے دوران عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے، سٹی آف برامپٹن نے اپنے سائٹ الٹر یشن بائی لا میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ ترامیم صوبائی قانون Ontario Underground Infrastructure Notification System Act, 2012 اور Ontario One Call کے تحت موجود قوانین کو مزید مؤثر انداز میں نافذ کرنے کیلئےکی گئی ہیں۔

اب کوئی بھی فرد یا کنٹریکٹر جو کھدائی، زمین ہموار کرنے یا مٹی منتقل کرنے جیسی سرگرمیوں میں شامل ہے—چاہے وہ رہائشی تعمیر ہو یا لینڈ اسکیپنگ—اس کیلئےلازمی ہے کہ وہ کام شروع کرنے سے پہلے یوٹیلیٹی لوکیٹس حاصل کرے۔

یہ عمل مفت اور آسان ہے۔تبدیل شدہ بائی لا کے مطابق، اب لازم ہے کہ کام کے دوران یوٹیلیٹی لوکیٹس کی دستاویزات کا ثبوت سائٹ پر موجود ہو، تاکہ سٹی انسپیکشن کے دوران یہ تصدیق کر سکے کہ کام صوبائی قوانین کے مطابق ہو رہا ہے۔

ان ترامیم کے اہم فوائد یہ ہیں.زیر زمین انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچانا،صوبائی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا

بائی لا کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں، یا Ontario One Call کو مزید کارروائی کیلئےاطلاع دی جا سکتی ہے۔

آگاہی اور قوانین پر عمل درآمد کو بہتر بنانے کیلئےسٹی آف برامپٹن نے درج ذیل اقدامات بھی کیے ہیں:مختلف ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور تربیت کو بہتر بنایا.

سائٹ الٹر یشن پرمٹس میں یوٹیلیٹی لوکیٹس کی شرط واضح طور پر شامل کی.

معلوماتی مواد کو اپڈیٹ کیا تاکہ گھر مالکان اور کنٹریکٹرز کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا سکے.

مزید معلومات یا یوٹیلیٹی لوکیٹس کیلئے درخواست دینے کیلئےملاحظہ کیجیے:www.OntarioOneCall.ca

اپنا تبصرہ لکھیں