برامپٹن:عارضی موسمی پیٹیو سیزن کا آغاز ، درخواستیں 3 مارچ سے لی جائینگی

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)برامپٹن سٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے عارضی موسمی پیٹیو (Temporary Seasonal Patio) پرمٹس کیلئے درخواستیں 3 مارچ سے وصول کی جائیں گی۔

یہ پرمٹ ریستوران، کیفے اور دیگر کاروباروں کو موسمِ گرما کے دوران آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس سے مقامی کاروباروں اور کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔

3مارچ سے درخواستوں کا آغازکیاجارہاہے.درخواست جمع کروانےکیلئےبرامپٹن سٹی ویب سائٹ پرجائیں.درخواست دینے کیلئے اہلیت کے حوالے سے وہ کاروباری مالکان جو ریستوران، کیفے یا بار چلاتے ہیں اور اپنے کاروبار کے سامنے یا مخصوص عوامی جگہوں پر موسمی آؤٹ ڈور پیٹیو لگانا چاہتے ہیں۔

اس آپریشن کا آغاز 5 اپریل 2025سے ہوگاجبکہ اختتام25 اکتوبر 2025 ہوگا اس کیلئے وقت رات 11 بجے تک ہوگا.نیز تمام پیٹیو اسٹرکچرز کو 1 نومبر 2025 تک ہٹانا لازمی ہوگا۔

“ٹیمپریری پیٹیو ایکسپینشن پروگرام” کا مقصد مقامی کاروباروں کو سپورٹ کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا، اور برامپٹن کو مزید پُررونق بنانا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، برامپٹن سٹی نے تقریباً 90 کاروباروں کو پرمٹ جاری کیے، جس سے مقامی ترقی، خوشحالی، اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ اور درست کاروباری لائسنس کیلئے کاروبار کو برامپٹن سٹی سے جاری شدہ ایک فعال کاروباری لائسنس کا حامل ہونا ضروری ہے، اور اسے ریستوران، کیفے، یا بار کے طور پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ کمرشل جنرل لائیبلیٹی انشورنس جو برامپٹن سٹی کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ اگر آپ کسی پڑوسی کاروبار کے سامنے پیٹیو قائم کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے مالک یا کرایہ دار کی تحریری اجازت درکار ہوگی۔

جائیداد کے مالک یا مینیجر سے تحریری اجازت نامہ فراہم کرنا ہوگا۔ قریبی کاروباروں اور رہائشیوں کو تحریری طور پر پیٹیو اور شراب کی فروخت (اگر لاگو ہو) کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔جائیداد پر پیٹیو کے مقام کی وضاحت کرنے والا منصوبہ (پلان) جمع کروائیں۔درخواست فارم اور ضروری دستاویزات آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست فیس:100 ڈالر(اضافی پرمٹس یا معائنہ کیلئے اضافی فیس لاگو ہو سکتی ہے)۔ مزید معلومات اور سوالات کیلئے ای میل: cityclerksoffice@brampton.ca فون: 2113-874-905

اپنا تبصرہ لکھیں