برامپٹن:وزیراعظم مارک کارنی نے کینیڈا کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان پیش کردیا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)ہمارے رہنما وزیراعظم مارک کارنی نے کینیڈا کے تحفظ کیلئےایکشن پلان پیش کیاہے۔ہم اپنے نظامِ انصاف کو مضبوط بنائیں گے اور منظم جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔

✅ فوجداری قانون کو مزید سخت کیا جائے اور ضمانت کے قوانین کو سخت تر بنایا جائے. خاص طور پر پرتشدد اور منظم جرائم، گھریلو ڈکیتی، گاڑیوں کی چوری، اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کیلئے، بالخصوص ان مجرموں کیلئے جو بار بار ایسے جرائم کرتے ہیں۔

✅ نفرت انگیزی میں خطرناک اضافے کا مقابلہ کرینگے اور برادریوں کا تحفظ یقینی بنائینگے۔ اس کیلئےکینیڈا کمیونٹی سیکیورٹی پروگرام کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا جائیگا۔

✅ ہم ایسا قانون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت عبادت گاہوں، اسکولوں، اور کمیونٹی سینٹرز تک جان بوجھ کر یا ارادتاً رسائی میں رکاوٹ ڈالنا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا۔ہم سب مل کر ایک محفوظ اور متحد کینیڈا کی تعمیر کرینگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں