برامپٹن(نمائندہ خصوصی) – سٹی آف برامپٹن، الگومہ یونیورسٹی اور دی انڈیجنس نیٹ ورک کے اشتراک سے اپنی تاریخ کا پہلا روایتی پاؤ واو (Pow Wow) منعقد کرنے جا رہی ہے، جو ہفتہ 25 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے تا رات 8 بجے تکSave Max Sports Centre میں ہوگی۔ یہ خاندانی و ثقافتی تقریب ہے جس کا مقصد سیکھنے، احترام اور مصالحت کی روح کے ساتھ کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔
اس موقع پر روایتی ڈرم میوزک، رقص، گائیکی، دستکاری اور انڈیجنس فوڈ مارکیٹ کا انعقاد ہوگا، جس میں انڈیجنس ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا جائے گا۔
ڈرم گروپس میں شامل ہیں.
ہوسٹ ڈرم: چارمنگ ہارس (Charging Horse)
کو ہوسٹ ڈرم: ینگ ٹرائب (Young Tribe)
مدعو گروپس: ایگل فلائٹ (Eagle Flight)، برننگ پلینز (Burning Plains)، اسنیک آئی لینڈ (Snake Island)
یہ تقریب سٹی آف برامپٹن کے انڈیجنس کمیونٹیز کے ساتھ مفاہمتی سفر کا حصہ ہے۔ جون میں سٹی کونسل نے برامپٹن آرکیالوجیکل مینجمنٹ پلان (BR-AMP) کی منظوری دی گئی، جس کے تحت سٹی اب میزبان اقوام کے ساتھ ان کے روایتی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کریگی۔
مزید برآں، سٹی نے تمام ملازمین کیلئےکارپوریٹ انڈیجنس آگاہی ٹریننگ کو لازمی قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم ایم آئی ڈبلیو جی 2 ایس+ ریڈ ڈریس مہم، انڈیجنس ہسٹری منتھ کی سرگرمیوں اور ماشکی کی و بانگن پارکیٹس کے نئے ناموں جیسی کاوشوں میں بھرپور شرکت ممکن ہوئی۔
یہ پہلا پاؤ واو برامپٹن میں انڈیجنس ثقافت سے سیکھنے، مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور کمیونٹی میں ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کا بہترین موقع ہوگا۔
پاؤ واو کیا ہے؟
پاؤ واو ایک روایتی انڈیجنس اجتماع ہے جس میں لوگ رقص، گیت، کہانیاں اور ثقافتی ورثہ شیئر کرتے ہیں۔ یہ تقریب تمام شہریوں کے لیے کھلی ہوتی ہے تاکہ وہ انڈیجنس روایات سے آگاہی حاصل کر سکیں۔
پیٹرک براؤن، میئر، سٹی آف برامپٹن نے کہا”سٹی آف برامپٹن کو فخر ہے کہ ہم الگومہ یونیورسٹی اور دی انڈیجنس نیٹ ورک کے ساتھ مل کر پہلا پاؤ واو منعقد کر رہے ہیں۔ یہ تقریب مصالحت اور سیکھنے کے ہمارے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ انڈیجنس روایات کا جشن منانے اور اس خوبصورت ثقافت کو سمجھنے کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔”

