برامپٹن (سپورٹس ڈیسک)برامپٹن سپر لیگ(بی ایس ایل) کی یادگار شام میں صوبائی وزیر برائے شہریت و کثیرالثقافتی اُمور اور رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی پی) برامپٹن نارتھ، گراہم میک گریگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر کھیلے گئے دلچسپ میچ ریوا بینک بمقابلہ فیوژن میں گراہم میک دونوں ٹیموں سے ملے اور خود بھی کرکٹ کھیلنے میں شریک ہوئے۔انہیں کرکرا “بی ایس ایل گیند” پیش کی گئی۔ چیئرمین کی جانب سے ایک خصوصی “بی ایس ایل سکّہ” بھی عطا کیا گیا۔ انہوں نے بی ایس ایل مینجمنٹ کی بھرپور تعریف کی۔

اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بی ایس ایل کو پسند کرتے ہیں اور آئندہ برس صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مزید تعاون فراہم کریں گے۔ یوٹیوب اور فیس بک پر براہِ راست کوریج کو سراہا۔ کمنٹری پینل کے ساتھ براہِ راست تبصرے میں بھی شریک ہوئےاور آخر میں دونوں ٹیموں کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔

تقریب میں کمیونٹی کے افراد، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھیل میں حصہ لیا اور بھرپور لطف اندوز ہوئے۔یہ شام اس بات کا ثبوت تھی کہ کھیل کس طرح برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتا ہے۔

