برامپٹن سپر لیگ کے زیر اہتمام کینیڈا ڈے کی شاندار تقریب

برامپٹن (نمائندہ خصوصی)بی ایس ایل (برامپٹن سپر لیگ) کی جانب سے کینیڈا ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب ایک شاندار اور یادگار ایونٹ ثابت ہوئی۔ کرکٹ، کمیونٹی اور موسیقی سے بھرپور اس تقریب میں 45 سے زائد کھلاڑیوں، بچوں، خواتین، خاندانوں اور شائقین کرکٹ نے شرکت کی۔

کینیڈا ڈے 2025 کے موقع پر بی ایس ایل کی جانب سے منعقدہ جشنِ کی تقریب نہایت جوش و خروش سے منائی گئی۔ رات کے وقت کھیلے جانے والے خواتین کے کرکٹ میچ نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ خواتین کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی اور توانائی سے حاضرین کو متاثر کیا۔

بی ایس ایل کے بانی محمد شعیب اور ان کی انتظامی ٹیم نے بتایا کہ تقریب میں 45 سے زائد کھلاڑیوں، خاندانوں، نوجوانوں، بچوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، جو اس دن کا اصل حسن تھا۔ بچوں اور والدین کو کرکٹ کھیلتے اور خوشیاں مناتے دیکھ کر تقریب کا مقصد کامیابی سے پورا ہوا۔

محفلِ موسیقی میں بروکوڈ گروپ نے شیحا کے ہمراہ شاندار پرفارمنس پیش کی، جس سے شرکاء جھوم اٹھے۔تقریب کے معزز مہمانوں میں منیندر سدھو، (برامپٹن ساؤتھ)سے رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو، (مسی ساگا – ایرن ملز)سے رکن پارلیمنٹ اقرأ خالد ،وفاقی وزیربرائے اکنامک ڈیولپمنٹ روبی سہوتا، چیئرمین پیل اسکول ڈاکٹر ڈیوڈ گرین، چیئر برامپٹن اکنامک ڈیولپمنٹ کمیٹی کونسلر گرپریت طورشامل تھے.

بی ایس ایل کی انتظامیہ نے تمام معاونین، کھلاڑیوں، خواتین، خاندانوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب کرکٹ، کمیونٹی اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں