برامپٹن(علی ڈوگرسے)برامپٹن فیئر گراؤنڈز میں ناصر شاہ انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام میگا میلہ اور رئیل اسٹیٹ ایکسپو ہوا۔ اس میلے میں پاکستان کے مشہور گلوکاروں نے خصوصی طور پرشرکت کی.ان اہم فنکاروں میں ملکو، سارہ الطاف، جوجی علی خان، اور شہرہ آفاق گلوکارہ شبنم مجید شامل تھیں۔ اس ایونٹ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور موسیقی سے خوب لطف اٹھایا۔ میگاایونٹ میں مختلف سٹالز لگائے گئے جہاں سے شائیقین نے چائے، کافی، باربی کیوکالطف اٹھایا.لوگوں خریداری کی خریداری کیلئےمختلف سٹالزمیں زیورات، اور پاکستانی روایتی ملبوسات جیسے دلکش آئٹمز کی بھی نظرآرہی تھیں.
نمائندہ جنگ کینیڈا علی ڈوگر اور ان کی ٹیم نے اس میلہ کی بھرپورکوریج کی۔ شرکاء کے چہرے پر مسکراہٹ اور سٹال ہولڈرز کے چہرے پر اطمینان دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سبھی اپنے دن کا لطف اُٹھاتے نظر آئے۔اس میلے میں شہر کی کچھ بڑی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں عامر قریشی، عارف شیخ، خالدعلوی،چوہدری جاوید گجر، اور محسن گورایہ ، ٹم اقبال جیسے کاروباری اور سیاسی حضرات شامل تھے۔ اس کے علاوہ، کنزرویٹو پارٹی کے اسحاق، لبرل پارٹی کی روبی سہوتہ اور برامپٹن کے مئیر پیٹرک براؤن نے بھی اپنی موجودگی سے میلے کو چار چاند لگا دیے۔یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ ملکو نے ایک گھنٹہ عمران خان پر گانے گائے، جیسے ہی ملکو نے عمران خان پر نئے ماہیئے گانے شروع کی، لوگوں نے نوٹوں کی بارش کردی ۔