برامپٹن(نمائندہ خصوصی)برامپٹن شہر میں کینیڈا کا سب سے بڑا ’’رمضان مبارک‘‘ سائن Ken Whillans Square میں نصب کر دیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران برامپٹن سٹی ہال اور کین وہیلنز اسکوائر میں میئرپیٹرک براؤن کی طرف سےاجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا تھاجہاں روزہ داروں نے مل کر روزہ افطار کیا، دعا کی اور اپنے اہلِ علاقہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ تقریب رمضان لائٹس کینیڈا اور کینیڈین مسلم ووٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ شرکاء نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی اتحاد کی خوبصورت مثال قرار دیا۔برامپٹن کےمیئر پیٹرک براؤن نے اس موقع پر تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔

