برامپٹن(نمائندہ خصوصی) لبرل پارٹی کی امیدوار روبی سہوتا نے سخت مقابلے کے بعد برمپٹن نارتھ—کیلیڈن سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی ووٹنگ کے نتائج کافی دیر تک غیر یقینی کا شکار رہے. تاہم 174 میں سے 175 پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ کے مطابق، روبی سہوتا نے46 223ووٹ حاصل کیے.
کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار امندیپ جج نے 21809ووٹ لئے دونوں امیدواروں کے درمیان صرف 537 ووٹوں کا فرق رہا.یہ حلقہ حال ہی میں نئی حلقہ بندی کے بعد تشکیل دیا گیا ہے ،روبی سہوتا اس نئے حلقے سے پہلی رکنِ پارلیمنٹ ہونگی۔
سہوتا 2015 میں پہلی مرتبہ برمپٹن نارتھ سے منتخب ہوئی تھیں اور بعد ازاں 2019 اور 2021 میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔ اپنی سیاسی مدت کے دوران وہ وفاقی جمہوری اداروں کی وزیر، جنوبی اونٹاریو کیلئے اقتصادی ترقیاتی ایجنسی کی وزیر اور چیف گورنمنٹ وِپ جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سستی رہائش اور عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئےکام کریں گی۔برمپٹن نارتھ—کیلیڈن کا شمار اونٹاریو کے نوجوان اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں کی آبادی تقریباً 106762ہے۔
روبی سہوتا نے اپنی جیت کے بعد کہا”یہ میرے حلقے کے عوام کی فتح ہے، جنہوں نے ترقی، انصاف اور مساوات کیلئے میری قیادت پر اعتماد کیا۔ میں ان کی نمائندگی کرنے کیلئےپرجوش ہوں اور ان کے مسائل کو ایوان میں اجاگر کرنے کیلئےتیار ہوں۔”