برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) شہر برامپٹن نے مرکزِ شہر کی ازسرِ نو تشکیل کے بڑے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ میئن اسٹریٹ نارتھ پر واقع 30 تا 60 نمبر کی شہر کی ملکیتی عمارتوں کا انہدام جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گا، جو شہر کے مرکز کو مزید فعال، خوش آئند اور قابل رسائی بنانے کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
انہدام کے بعد، گارڈن اسکوائر کو عارضی طور پر وسیع کیا جائے گا تاکہ عوام اور تقریبات کیلئے مزید جگہ دستیاب ہو سکے، جب کہ ہیریٹیج تھیٹر اور سدرن بلاکس کے طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں نئی فرش سازی، نشستوں کی تنصیب، شجرکاری اور جدید روشنیوں کا اہتمام شامل ہو گا۔
مرحلہ اول: عمارتوں کا انہدام (Q2 تا Q3 2025)
مرحلہ دوم: گارڈن اسکوائر کی توسیع کیلئے تفصیلی ڈیزائن اور منظوری (Q2 تا Q3 2025)
مرحلہ سوم: گارڈن اسکوائر کی تعمیر (Q3 2025)
(ٹائم لائنز تبدیلی سے مشروط ہیں)
مین اور کوئین اسٹریٹس کیلئے ڈاؤن ٹاؤن اسٹریٹ اسکیپ منصوبہ
یہ انہدام، شہر کے کونسل سے منظور شدہ Integrated Downtown Plan (IDP) کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈاؤن ٹاؤن اسٹریٹ اسکیپ میں سڑکوں، فٹ پاتھوں، روشنیوں، عوامی نشستوں اور شجرکاری کی بہتری شامل ہے، تاکہ ایک مربوط، دوستانہ اور پائیدار شہری ماحول تشکیل دیا جا سکے۔ یہ اقدامات مقامی کاروباروں کی ترقی، بھرپور عوامی سرگرمیوں اور شہری معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
شہریوں اور کاروباری حضرات کو باخبر رکھنے کیلئےشہر نے ایک نیا انٹرایکٹو کنسٹرکشن میپ متعارف کرایا ہے، جو درج ذیل معلومات فراہم کرتا ہے.
اوپن ہاؤس: کن وہیلنز اور گارڈن اسکوائرز کی تعمیرِ نو
تاریخ: منگل، 27 مئی
وقت: شام 6 سے 8 بجے
مقام: سٹی ہال کنزرویٹری، 2 ویلنگٹن اسٹریٹ ویسٹ
اس موقع پر شہری بین الاقوامی ڈیزائن ٹیموں کے پیش کردہ جدید تصورات کو دریافت کر سکیں گے اور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔ سٹی کے عملے کے ارکان بھی وہاں موجود ہوں گے تاکہ سوالات کے جواب دے سکیں اور فیڈبیک لے سکیں۔
اوپن ہاؤس سے پہلے، شام 5 بجے “جینز واک” کے عنوان سے ایک رہنمائی شدہ دورہ ہو گا۔ شہری اس واک کے دوران کن وہیلنز اور گارڈن اسکوائر کی موجودہ حالت، امکانات اور مستقبل کی تبدیلیوں کے بارے میں جان سکیں گے۔
شہر مقامی کاروباری برادری، خصوصاً ڈاؤن ٹاؤن برامپٹن BIA کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کر رہا ہے تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوامی رسائی اور کاروباری تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ تعمیرات کے دوران بھی خریداری، کھانے پینے اور تقریبات میں شرکت جاری رکھیں۔
برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے کہاہے“یہ قدم برامپٹن کے مستقبل کی نئی تصویر کیلئے ہماری جرأت مندانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ انہدام اور گارڈن اسکوائر کی توسیع، ایک ایسا مقام تشکیل دیں گے جو سب کیلئےخوش آمدیدی ہو۔”
مائیکل پلیشی، ریجنل کونسلر (وارڈ 2 و 6)نے کہا“یہ منصوبہ اقتصادی ترقی، نقل و حرکت اور عوامی جگہوں کے مستقبل کو مضبوط بنیادیں فراہم کرے گا۔”
رووینا سانتوس، ریجنل کونسلر (وارڈ 1 و 5)کے مطابق“یہ صرف تعمیرات نہیں بلکہ ایک جامع اور عوام دوست جگہ بنانے کی کاوش ہے، جو کمیونٹی کو جوڑے گی۔”
مارٹن میڈیروس، ریجنل کونسلر (وارڈ 3 و 4)نے بتایا“یہ منصوبہ شہری حفاظت، جگہ سازی اور طویل مدتی ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔”
پال وِسنٹے، ریجنل کونسلر (وارڈ 1 و 5)، BIA بورڈ ممبرکے مطابق “یہ منصوبہ مقامی کاروباروں کیلئےزیادہ مواقع، سرگرمیاں اور عوامی توجہ کا سبب بنے گا۔”
ڈینس کینن، ریجنل کونسلر (وارڈ 3 و 4)، BIA بورڈ ممبرنے کہا“ڈاؤن ٹاؤن شہر کا دل ہے، اور یہ منصوبہ اس دل کو زندگی بخشنے کی ایک کوشش ہے۔”
لُوروز مرکیڈر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، Downtown Brampton BIAنے کہا “یہ ایک انقلابی موقع ہے جو ڈاؤن ٹاؤن کے مستقبل کو نکھارنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔”

