برامپٹن نے نیشنل ایکسیسبلٹی ویک 2025 کا آغاز کیا

ایک ہفتے پر محیط پروگرامز کے ساتھ شمولیتی سرگرمیاں، اور Accessibility Award
کیلئےنامزدگیوں کی دعوت

برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) شہر برامپٹن نے 25 سے 31 مئی 2025 تک نیشنل ایکسیسبلٹی ویک منانے کا آغاز کیا ہے، جس کے دوران شمولیت پر مبنی تفریحی پروگرامز اور اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس ہفتے کا مقصد Accessibility کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور معذور افراد کی کمیونٹی کی تعمیر میں خدمات کو تسلیم کرنا ہے تاکہ ایک زیادہ شمولیتی معاشرہ بنایا جا سکے۔

جشن کے آغاز پر، آج شہر میں نیشنل ایکسیسبلٹی ویک کا جھنڈا بلند کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کونسل کے ارکان، Accessibility Advisory Committee کے ممبران اور فعال کارکنان نے شرکت کی۔ جھنڈا لہرانا برامپٹن کی اس عزم کی نمائندگی کرتا ہے کہ وہ Accessibility کیلئےمضبوط اور بھرپور معاون ہے۔

شہر کی کوشش ہے کہ ایسا ماحول قائم کیا جائے جہاں کوئی رکاوٹ نہ ہو، اور ہر فرد بغیر کسی مشکل کے ترقی کر سکے۔

برامپٹن کے 2025 Accessibility Awards کیلئے نامزدگیاں طلب
برامپٹن شہر اپنی Accessibility اور شمولیت کے عزم کے تحت 2025 کے Accessibility Awards کیلئے نامزدگیوں کی دعوت دے رہا ہے۔ یہ ایوارڈز ان افراد، کاروباروں اور تنظیموں کو دیے جاتے ہیں جو شہر میں Accessibility کو بہتر بنانے اور رکاوٹیں دور کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہری 30 مئی سے 31 جولائی 2025 تک ان افراد یا اداروں کو نامزد کر سکتے ہیں جو Accessibility کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔فارم مزید معلومات کیلئے brampton.ca/accessibility وزٹ کریں۔ فاتحین کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔

نیشنل ایکسیسبلٹی ویک کے دوران تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہوں.
نیشنل ایکسیسبلٹی ویک کے موقع پر برامپٹن شہر Accessible Recreation Week کا اہتمام بھی کر رہا ہے، جس کی مالی معاونت 407 ETR کر رہا ہے۔ اس ہفتے کے دوران مفت اور شمولیتی پروگرامز پیش کیے جائیں گے، جن میں sensory-friendly تیراکی اور اسکٹنگ، adaptive کھیل، inclusive dance اور multi-sensory room کی سہولیات شامل ہیں۔ یہ پروگرام تمام عمر اور صلاحیتوں کے لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔

تفریحی پروگرامز کی چند مثالیں:

Inclusive drop-in public swim
27 مئی، دوپہر 2 تا 3 بجے، Paul Palleschi Recreation Centre
31 مئی، دوپہر 2:15 تا 3:15 بجے، Gore Meadows Community Centre
Inclusive drop-in sensory skate
26 مئی، شام 4:15 تا 5:05 بجے، Susan Fennell Sportsplex
Inclusion drop-in dance
28 مئی، شام 6:30 تا 8:30 بجے، Paul Palleschi Recreation Centre
Inclusive drop-in multi-sensory room
27 مئی صبح 9:30 تا 11:30 بجے
28 مئی شام 5 تا 7 بجے
29 مئی دوپہر 2 تا 4 بجے
روزانہ Paul Palleschi Recreation Centre
Challengers Baseball- Field of Dreams
28 مئی شام 6 تا 8 بجے، Terry Miller Recreation Centre
Cruisers Sports – Sledge Hockey
30 مئی رات 7:15 تا 9:05 بجے، Cassie Campbell Community Centre
Special Olympics – Floorball
31 مئی دوپہر 3 تا 4:30 بجے، Balmoral Recreation Centre
مزید پروگرامز اور تفصیلات کیلئے brampton.ca/recreation وزٹ کریں۔

برامپٹن میں Accessibility کی اہمیت
برامپٹن ایک متحرک، محفوظ اور شمولیتی شہر ہے جہاں خاندان، افراد اور کاروبار ترقی کرتے ہیں اور بہترین معیار زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تنوع اور شمولیت برامپٹن کی بڑی طاقتیں ہیں، اور شہر ہر شہری کی منفرد خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Accessibility Advisory Committee اور شہر کا عزم ہے کہ کوئی بھی شخص رکاوٹوں کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے، اور ہر عمر و قابلیت کے افراد کو برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید معلومات کیلئے brampton.ca/accessibility ملاحظہ فرمائیں۔

میئر پیٹرک براؤن نے کہا”یہ ایوارڈز ہمارے معاشرے کے ان رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہیں جو حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔ برامپٹن ہر ایک کیلئےایک ایسا شہر بنانا چاہتا ہے جہاں سب کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں، اور ہم شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسے افراد کو نامزد کریں جو یہ خواب حقیقت میں بدل رہے ہیں۔”

شہری کونسلر روڈ پاور نے کہا”نیشنل ایکسیسبلٹی ویک ہمیں شمولیت کی اہمیت پر غور کرنے اور مزید کام کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اس سال کے پروگرامز اور اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کیلئےہیں کہ ہر شہری، چاہے اس کی صلاحیت کچھ بھی ہو، خوش آمدید اور معاون محسوس کرے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں