برامپٹن: ٹیکسی کیب کیلئے ٹیرف اور لائسنسنگ فیس میں تبدیلیوں کا اعلان

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) سٹی آف برامپٹن موبائل لائسنسنگ بائی الء67-2014میں کچھ کلیدی نوعیت کی ترامیم متعارف کروا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیکسی کیب کی مقامی انڈسٹری کی مدد کرنا ہے۔ یکم جنوری 2025 سے الگو ہونے کے بعد، آپریٹنگ اخراجات سے بہترانداز میں نمٹنےکیلئےٹیکسی کیب ٹیرف ریٹ میں اضافہ کر دیا جائے گا، جبکہ انڈسٹری کو مالی ریلیف فراہم کرنے کیلئےلا ئسنسنگ فیس میں کمی کی جائے گی۔

• بروکر ڈیپازٹ کے اوقات میں توسیع: اب ٹیکسی رائیڈ 20.00$ تک کا بروکر ڈپازٹ دن کے کسی بھی وقت درکار ہو سکتاہے، نہ کہ صرف اوقات کار کے علاوہ۔

• ٹیکسی ٹیرف میں اضافہ: ٹیکسی کیب کا ابتدائی کرایہ 9.5 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے 125 میٹر کیلئے4.25$ سےبڑھا کر 4.75$ اور ہر اضافی 125 میٹر کیلئے0.25$ کر دیا جائے گا۔

• ساالنہ الئسنسنگ فیس میں $ 100 کی کمی: ٹیکسی کیب کے مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے ساالنہ لائسنسنگ فیس 518$سے کم کر کے $ 418 کر دی جائے گی۔

ٹیکسی کیب ٹیرف، کرایہ کا ایک منتظم کردہ ڈھانچہ ہے جو ٹیکسی سروسز کیلئے مسافروں کی ادائیگی کے نرخوں کا تعین کرتاہے، بشمول ابتدائی کرائے، فی کلومیٹر ریٹ، انتظار کے وقت کی فیس اور دیگر متعلقہ اخراجات، جو وقتاً فوقتاً معاشی حاالت اورآپریشنل اخراجات کی عکاسی کیلئےایڈجسٹ کیے جاتے ہیں۔ 2024 میں سٹی آف برامپٹن نے 282 لائسنس یافتہ ٹیکسی پلیٹیں جاری کی ہیں۔

برامپٹن سٹی کونسل سے منظور شدہ، ان ترامیم کا مقصد ٹیکسی کیب کے شعبے کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دیناہے۔ ایک مستحکم اور مسابقتی صنعت کو یقینی بنا کر، یہ تبدیلیاں رہائشیوں کیلئےنقل و حرکت کے قابل اعتماد اختیارات اور سفرکے انتخاب کو تقویت دینے میں مدد فراہم کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں