براک ویل (غیر ملکی میڈیا، پولیس ذرائع) کینیڈا کے شہر براک ویل میں ایک سیکنڈری اسکول کی ٹیچر پر طالبعلم سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق الزبتھ ڈونکاسٹر (49) پر 2008 سے 2011 کے دوران ایک مرد طالبعلم کے ساتھ مبینہ جنسی جرائم کے الزامات ہیں۔
براک ویل پولیس کے مطابق الزبتھ ڈونکاسٹر پر جنسی زیادتی، جنسی مداخلت، جنسی تعلق کی دعوت اور جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمہ اپر کینیڈا ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (یو سی ڈی ایس بی) کی ملازم ہیں اور تھاؤزنڈ آئی لینڈز سیکنڈری اسکول میں تدریسی فرائض انجام دے رہی تھیں۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کیس میں مزید متاثرین بھی ہو سکتے ہیں، جس کے باعث عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہوں تو پولیس سے رابطہ کریں۔ملزمہ کو سماعت کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ وہ نئے سال میں دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گی۔

