برسبین(بی بی ایل، کرک انفو)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ڈیبیو خوشگوار نہ رہا۔ اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز کروانے کے بعد امپائر نے انہیں مزید بولنگ سے روک دیا۔
شاہین نے مجموعی طور پر 2.4 اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ بی بی ایل میں وہ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اسی دوران پاکستان کے دیگر اسٹار بیٹر محمد رضوان بھی اپنے ڈیبیو میں کامیاب نہ ہو سکے، جنہوں نے میلبورن رینیگیڈز کے خلاف 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنائے۔

