برطانوی انتخابات: جمعرات کو موسم خشک رہے گا، شمالی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ میں بارش کا امکان

برطانوی انتخابات برائے 2024 کے موقع پر جمعرات کو ووٹنگ والے دن برطانیہ کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شمالی حصے میں ہلکی اور اسکاٹ لینڈ میں تیز بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق موسمی حالات ووٹ ڈالنے کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنتے۔ 2019 کے الیکشن کے وقت ریکارڈ بارش کے باوجود ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 67.3 فیصد تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2001 میں جون میں ووٹنگ کی شرح 59.4 اور 2005 میں مئی میں 61.4 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لندن میں جمعرات کو موسم خشک اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نے 22 مئی کو بارش میں بھیگتے ہوئے الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں