برطانوی عدالت نے انجم چوہدری کو 26 سال قید سزا دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر دی

برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق انجم چوہدری کو 26 سال قید سزا دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری پر شدت پسند تنظیم المہاجرون کی سربراہی کا الزام ہے، انہیں گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجم چوہدری کو 85 برس عمر سے زائد ہونے پر ہی رہا کیا جاسکے گا۔

انجم چوہدری پر دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دینے کا مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ میں برطانوی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت چلایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری پر کالعدم المہاجرون کو بطور نگراں ہدایات دینے کا الزام تھا۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انجم چوہدری نے 2014 کے بعد خاص مدت تک دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدھری کو 2016 میں داعش کی حمایت کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں