برطانیہ، کینیڈا اور امریکا کا نائیجیریا میں مظاہروں کے باعث اپنے شہریوں کے لئے سفری انتباہ جاری

برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا نے نائیجیریا میں اقتصادی مشکلات اور بڑھتے اخراجات کے خلاف 10 روزہ مظاہروں کے اعلان سے قبل وہاں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ نائیجیریا میں 29 جولائی سے 10 اگست تک بدامنی کا خطرہ ہے کیونکہ ماضی میں ہونے والے مظاہرے پرتشدد رہے ۔

کینیڈا کی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ نائیجیریا میں مظاہرے کسی بھی وقت پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو ہجوم اور مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نائیجیریا کے حکام نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج سے دور رہیں۔دفاعی ترجمان میجر جنرل ایڈورڈ بوبا نے صحافیوں کو بتایا کہ شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق ہے لیکن انہیں انارکی اور دہشت پھیلانے کا حق نہیں ۔ نائیجیریا کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جون میں افراط زر کی شرح 34.19 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں