برطانیہ:سیکورٹی حکام نےایلون مسک کی پوسٹوں کی مانٹیرنگ شروع کردی

برطانوی سیکورٹی حکام نے امریکی بلین ایئر ایلون مسک کی پوسٹوں کی مانٹیرنگ شروع کردی ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے علاوہ دیگر کی پوسٹوں کو بھی ممکنہ سیکورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے.پوسٹوں کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی ٹیم کررہی ہے جو قومی سلامتی کے خطرات کو کم کرنے کی ذمہ دار ہے.سیکورٹی ٹیم اس بات کا جائزہ بھی لے رہی ہے کہ ان پوسٹوں کی پہنچ کہاں تک ہے اور کون ان کے ساتھ “انگیج” ہورہا ہے.

ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں برطانوی منسٹر جیس فلپ کو “ریپ نسل کشی کو معافی دینے والا” قرار دیا تھا.گھریلو تشدد اور خواتین پر تشدد کے خلاف مہم چلانے والے جیس فلپ کے مطابق پوسٹ کے سبب انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں.وزیر اعظم سر کئر اسٹارمر گرمنگ گینگز کے خلاف نئی انکوائری کا مطالبہ مسترد کرکے کارروائی پر زور دیا تھا.گرومنگ گینگز کے سات سالہ انکوائری کے بعد 20 سفارشات میں سے اب تک ایک پر بھی عمل نہیں ہوا ہے.ہوم سیکرٹری تین سفارشات پر عمل کیلئے لائحۂ عمل کا اعلان پیر کو کریں گی.

ایلون مسک کی تعریف کرنے والے ریفارم یوکے کے ایم پی رپورٹ کو نے ہوم آفس سے جواب مانگ لیا .روپرٹ لو نے مزیدکہاکہ ہوم آفس بتائے کہ ایلون مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹوں کی چھان بین کی جارہی ہے اور ان کتنا پیسہ خرچ ہوا.روپرٹ لو نے کہا کہ مسک کی آن لائن جاسوسی اور عصمت دری کرنے والے ہزاروں غیر ملکیوں کے خلاف انکوائری نہ کرنا افوسناک ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں