ٹورنٹو(اشرف خان لودھی سے) برطانیہ اور یورپی یونین نے کینیڈین پاکستانی آئل ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام روس کی مدد کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت مرتضیٰ لاکھانی کی تین کمپنیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
برطانیہ نے مرتضیٰ لاکھانی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے روسی تیل کے شعبے میں متعدد کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے اور روسی آئل لے جانے والے بحری ٹینکرز کے فلیٹ کنٹرول کیے۔
دوسری جانب مرتضیٰ لاکھانی کے وکیلوں کا موقف ہے کہ ان کے موکل روس سے تجارت کرنے والے جہازوں کے کسی شیڈو فلیٹ کے مالک نہیں ہیں اور وہ برطانیہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کے قانونی دفاع کے لیے تیار ہیں۔

