برطانیہ : ہنگامے اور فسادات،378 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں:ہوم سیکرٹری

برطانیہ میں جاری ہنگاموں اور فسادات میں ملوث 378 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں .رادھرم میں ہوٹل پر حملے کے الزام میں چھ افراد کو چارج کر لیا گیا .متعدد گرفتار افراد کو آج عدالتوں میں ہیش کیا جائے اور چارج کیا جائے گا. ہوم سیکرٹری کے مطابق عدالتیں فوری انصاف کے لیے بالکل تیار ہیں .حکومت نے جیلوں میں پانچ سو افراد کی اضافی گنجائش بنا لی. چھ ہزار پولیس اہلکار ہنگاموں سے فوری نمٹنے کے لیے بالکل تیار ہیں.تقریباً 700 افراد کا ایک گروپ برطانیہ کے شہر رودرہم میں واقع ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹل میں داخل ہوا جہاں پناہ کے متلاشی افراد ٹھہرے ہوئے تھے۔برطانیہ میں امیگریشن مخالف مظاہروں کے ایک حالیہ واقعے میں، مظاہرین نے ٹام ورتھ قصبے میں ایک اور ہوٹل پر حملہ کیا ہے، جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ پناہ کے متلاشی مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں