برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ اور نو منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کےلیے فیصلہ کُن ووٹ دیا۔ ہمارے ملک کو بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا بھی شکر گزار ہوں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار شاہ چارلس سے ملاقات اور حکومت بنانے کی منظوری کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے خطاب کے دوران کیا۔انکا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہماری حکومت ان سب کے لیے کام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔ انھوں نے کہا ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہم ان کی بھی خدمت کریں گے۔ میں ابھی شاہی محل سے واپس آیا ہوں۔ رشی سونک کا بھی مشکور ہوں۔ کیئر اسٹارمر نے کہا برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ آپ کی حکومت ہر شہری کو احترام کی نگاہ سے دیکھے گی۔ تبدیلی کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہمیں خود کو دوبارہ سے پہچاننےکی ضرورت ہے۔ ہمیں آپ سب کا تعاون چاہیے، ہماری حکومت بلاتخصیص عوامی بھلائی کا کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ آپ سب کو دعوت دیتا ہوں قومی تجدید کے مشن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ لیبر پارٹی کو ایک واضح مینڈیٹ ملا ہے جسے تبدیلی کے لیے استعمال کریں گے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days