برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کا رکن شہری پر تشدد کرتا رہا

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ کو معطل کر دیا.بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے اپنے ایک رکن پارلیمنٹ کو اس وقت معطل کر دیا ہے جب فوٹیج سامنے آئی ہے کہ وہ ایک شخص کو زمین پر مکے مارتے ہوئے اور پھر اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پارٹی نے بیان میں کہا کہ قانون ساز، مائیک ایمسبری کو میل آن لائن کی جانب سے پرتشدد واقعے کی ویڈیو شائع کرنے کے بعد “تحقیقات” تک معطل کر دیا گیا ہے۔ویڈیو میں 55 سالہ رکن پارلیمنٹ کو ایک دوسرے آدمی کو بار بار مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ دوسرے لوگ چیخ رہے ہیں کہ “اسے روکو”۔مائیک ایمسبری شمال مغربی انگلینڈ میں پارلیمانی نشست کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں