برطانیہ کے عام انتخابات میں خواتین امیدواربڑی تعداد میں کامیاب

برطانیہ کے عام انتخابات میں خواتین امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تقریباً 242 خواتین امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوئی ہیں۔دوسری جانب کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما و سابق وزیراعظم لز ٹرس اپنی نشست ہار گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لز ٹرس کو لیبر پارٹی کے ٹیری جیرمی سے 600 ووٹ سے شکست ہوئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم لز ٹرس نے تسلیم کرلیا کہ کنزرویٹیو نے ڈیلیور نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں