برطانیہ کے کچھ حصوں میں برفباری کیلئے زرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ لیڈز سے برطانوی میڈیا کے مطابق وارننگ پیر کو صبح 10بجے سے لیکر اگلے ہفتے منگل کو صبح 10بجے تک برقرار رہے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی اسکاٹ لینڈ، شمال مشرقی انگلینڈ اور یارکشائر کے کچھ حصے، شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے بھی محکمہ موسمیات کی زرد موسم وارننگ میں شامل ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق زرد موسم کی وارننگ میں لنکا شائر اور کمبریا بھی شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں برفباری کی ایک علیحدہ وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اتوار کی شام 4 بجے سے پیر کی صبح 11بجے تک شمالی اسکاٹ لینڈ میں برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کے موسم میں نمایاں تبدیلیاں آنے والی ہیں۔