قراءت کی دنیا کے مشہور شیخ مشاری الراشد العفاسی فلسطینیوں کی محبت میں کویت سے برمنگھم تشریف لے آئے.برمنگھم کے انٹرنیشنل کنوینشنل سینٹر میں فلسطین کے پناہ گزینوں کیلئےشاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دنیاِ قراءت اور نشید کے نامور قاری شیخ مشاری الراشد العفاسی کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ایونٹ کا آغاز شیخ مشاری الراشد العفاسی نے دل موہ لینے والی تلاوت کلام پاک سے کیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ المصطفیٰ ٹرسٹ کے عہدہداران نے غزہ کے متاثرین کے لئے مصر کے تعاون سے سویز کے علاقے میں ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان جس میں انتہائی نگہداشت، آپریشن تھیٹر، لیب، ایکسرے، کلنیکل، فارمیسی اور وارڈوں سمیت مختلف شعبے موجود ہو گے۔
اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں غزہ میں جاری جارحیت اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا،شیخ مشاری نے آخر میں شنید پیش کی اس دوران شرکا نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔تقریب کے آخر میں شیخ مشاری نے فلسطین، غزہ اور مسلم اُمّہ کیلئے خصوصی دعا کی۔