برمنگھم ایئرپورٹ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند،فلائٹ آپریشن معطل

برمنگھم ایئرپورٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کی وجہ سے ایئرپورٹ کو خالی کروا دیا ہے اور فلائٹ آپریشن معطل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر آپریشن مکمل ہونے تک ایئرپورٹ میں داخل نہ ہوں۔ برمنگم ایئرپورٹ 2 گھنٹے سے بند ہے جس سے ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے اپنی اپنی منزل کو روانہ ہونے کیلئے مسافر پریشان ہیں۔ مسافروں کو پارکنگ ایریا سے بھی دور دھکیل دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں