برمنگھم(شکیل احمد سے)برمنگھم میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بڑا احتجاج اور جلسہ- جلسے میں پی ٹی ائی رہنما ڈاکٹر شہباز گل ، اظہر مشوانی اور صاحِبزادہ عامر جہانگیر نے خصوصی خطاب کیا اور بانی پی ٹی ائی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ برمنگھم کے نوائی علاقے سپارک بروک میں پی ٹی ائی کے زیرِ اہتمام بانی پی ٹی ائی کی رہائی اور غلامی نامنظور کے موضوع پر بڑے احتجاج اور جلسے کا اہتمام کیا گیا۔
جلسے کا وقت دن 2 بجے سے 6 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن پی ٹی ائی کارکن وقت سے پہلے ہی بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ کارکنان کی بڑی تعداد برمنگھم اور مضافات سے اپنے لیڈر سے محبت اور اس کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے اپنے بچوں اور فیملی سمیت تشریف لائے۔ عورتوں، مردوں اور بچوں نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جن پر واضح لکھا ایک ہی مطالبہ تھا کے بانی پی ٹی آئی کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
جلسے میں مقامی رہنماؤوں سمیت پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل، سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ اظہر مشوانی اور دیرینہ ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کے پاکستان میں موجود طاقتیں بانی کی رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ ملک آگے ترقی کر سکے۔شہباز گل نے اس بات پر بھی زور دیا کے ادارے اور فوج ہمارے ھیں اور ہمیں ان سے بےحد پیار ہے۔ لہٰذا آرمی چیف آگے بڑھیں اور ملک کو اس برہان سے نکالیں تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کا بانی پی ٹی آئی کے پیار اور جذبہ دیدنی تھا۔