بروارڈ کاؤنٹی کی آؤٹ فیلڈ بدستور گیلی، پاکستان ٹیم کو آج بھی پریکٹس نہ ملی

بروارڈ کاؤنٹی کی آؤٹ فیلڈ بدستور گیلی ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو آج بھی پریکٹس نہ ملی۔آؤٹ فیلڈ خشک نہ ہونے کی وجہ سے بھارت اور کینیڈا کا میچ بھی نہ ہوسکا۔ فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے پاکستان ٹیم کو ایک بھی ٹریننگ سیشن نہ مل سکا۔ کھلاڑی آج بھی صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پلیئرز کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کےلیے رات کو ٹیم ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں