بریمپٹن(علی ڈوگرسے)گلوبل T20 کینیڈا کیلئے آج مسی ساگا اور برامپٹن کا میچ منسوخ،گلوبل T20 کینیڈا کے 20ویں میچ میں مسی ساگا اور برامپٹن کے درمیان ہونے والا مقابلہ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ میچ منسوخی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
موجودہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق مونٹریال ٹائیگرز، برامپٹن اور مسیساگا تینوں ٹیمیں 9 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ مونٹریال ٹائیگرز بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث پہلی پوزیشن پر ہیں۔ برامپٹن دوسری اور مسی ساگا تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹورنٹو نیشنلز 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ سرے جیگوارز اور وینکوور نائٹس 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
اس پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق، سیمی فائنل کی دوڑ میں مزید دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔ اگلے میچز میں ہر ٹیم کی کارکردگی اہم ہوگی تاکہ وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا سکیں۔