شام کے معزول صدر بشار الاسد کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سابق اعلیٰ جاسوس کے ذریعے چلائے جانے والے آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر کے حوالے سے برطانوی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ چند دن قبل (اتوار) بشار الاسد کوشدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انھوں نے طبی امداد طلب کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کا ان کے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ پیر سے ان کی حالت مستحکم ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ میں بشار الاسد کے جسم میں زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم روسی حکام کی جانب سے ان اطلاعات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔59 سالہ بشارالاسد گزشتہ سال دسمبر سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حفاظت میں روس میں مقیم ہیں۔