’گزرا ہوا زمانہ 1982‘:بشریٰ انصاری نے گزرے ہوئے زمانے کی جھلک دکھلا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا زندہ دل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری جو آج بھی اتنی ہی حسین دکھائی دیتی ہیں جتنی ماضی میں نظر اتی تھیں۔

اداکارہ اپنے مداحوں کو ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ماضی میں لے گئیں۔

انہوں نے اپنے گزرے ہوئے زمانے کی جھلکی جاری کرتے ہو سب کو اپنی خوبصورتی کے سحر میں جکڑ لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی کے میگزین میں شائع ہونے والی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ کے مطابق یہ 80 کی دہائی کا زمانہ تھا، انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزرا ہوا زمانہ 1982‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہ اتنی ہی حسین دکھائی دیتی ہیں جتنا پہلے نظر آتی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں