بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں فریقین کو اپنے خلاف تمام زیر التواء مقدمات، انکوائریز، نوٹسز کی تفصیلات دینے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو بشریٰ بی بی کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)، سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں