بشریٰ بی بی کو گیٹ نمبر 3 سے لائے، کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو رہائی کا حکم دیا، بشریٰ بی بی کو گیٹ نمبر 3 سے لائے اور کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اعظم سواتی اور میں جیل کے گیٹ پر موجود رہے ہمیں اندر جانے نہیں دیا، مریم نواز اور شہباز شریف کی فاشسٹ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں ہونے دیا، جیل کے اندر انتظار پنجوتھا کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ کچھ دن قبل بھی ہمارے پارلیمنٹرینز کو پولیس چوکی سے باہر نکالا گیا، چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران نے ہمارا راستہ روکا، ہم نے کسی کارکن کو اڈیالہ جیل آنے کی کوئی کال نہیں دی، آج اڈیالہ جیل میں وکلاء اعظم سواتی، انتظار پنجوتھا اور ان کا اسٹاف آیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے مطالبہ کیاچیف الیکشن کمشنر اور ان کے دیگر ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور کارروائی ہونی چاہیے، حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں