ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کے مشترکہ آپریشن میں منشیات کی تیاری کے مراکز ختم کیے گئے
قلعہ عبداللّٰہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کر دی۔
ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق کارروائی میں قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نورک سلیمان خیل میں آئس اور چرس تیار کرنے والی 21 فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی اور ان کارخانوں کو چلانے والوں کی رہائش گاہیں بھی گرا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اقدامات منشیات کی روک تھام اور علاقے میں قانون نافذ کرنے کے لیے کیے گئے، اور مستقبل میں بھی ممنوعہ فصلوں اور منشیات کی تیاری کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

